BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 February, 2004, 19:30 GMT 00:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شہداء بنگالی‘ کو خراج عقیدت
بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد کا بنگلہ زبان کے شہدا کو خراج
بنگلہ دیش میں لاکھوں افراد نے ملک بھر کی سڑکوں پر ننگے پاؤں بنگلہ زبان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا آغاز اس عظیم قربانی کی یاد میں نصف شب کے ٹھیک ایک منٹ بعد ملک کے صدر ایاز الدین کی جانب سے ڈھاکہ کے وسط میں واقع شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائے جانے سے ہوا۔

ان کے بعد ملک کی وزیراعظم خالدہ ضیاء اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی یادگار پر پھول چڑھائے۔

ملک بھر کے لاکھوں لوگوں نے ’شہید میناروں‘ پر جمع ہوکر رات کی خاموشی کو گانے ’اکیس فروری‘ کے بول گا کر اور مدھر دھن بجا کر توڑا۔

ملک بھر میں یہ تقریبات انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں پرامن طور پر منائی گئیں تاہم پولیس نے میمن سنگھ ضلع میں شہید مینار کے قریب سے ملنے والے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا۔ تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

انیس سو باون میں اکیس فروری کو کئی افراد اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب پولیس نے ایک ایسے مظاہرے کے دوران گولی چلائی تھی جو غیر منقسم پاکستان میں (یعنی اس وقت کے مشرقی پاکستان میں جو اب بنگلہ دیش ہے) بنگالی زبان کو ملک کی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کے کیا جارہا تھا۔

انیس سو اکہتر میں بنگالیوں نے پاکستانی فوج سے ایک خونریز لڑائی کے بعد آزادی حاصل کی تھی۔

اقوام متحدہ کے ادارے ’یونیسکو‘ نے انیس سو نوے کی دہائی میں اس دن کو ’مادری زبان کا بین الاقوامی دن‘ قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد