بنگلہ دیش دھماکہ درجنوں زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے شمال مشرقی شہر سلہٹ میں ایک زیارت پر بم دھماکے میں برطانوی ہائی کمشنر سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی نے اطلاع دی ہے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر بھیج دیا گیا ہے تاکہ برطانوی ہائی کمشنر انور چوہدری کو ڈھاکہ منتقل کیا جا سکے۔ انور چوہدری نے جو بنگلہ دیشی نژاد برطانوی ہیں گزشتہ ہفتے ہی اپنے عہدے کا چارج سنبھالہ تھا۔ اس دھماکے میں چالیس افراد کے ہوئے ہیں جن میں کئی اعلی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکہ حضرت شاہ جلال کے مزار سے ملحقہ مسجد میں جمعہ کی نماز کے وقت ہوا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||