BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 December, 2003, 04:31 GMT 09:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں ہیں‘

بنگلہ دیش کی حکومت نے کینیڈا کے سراغ رساں ادارے کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اسلامی دہشت گردوں کے لیئے پناہ گاہ کے طور پر ابھر رہا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے بھر پور عزم رکھتا ہے اور رواداری اور فرقہ واریت کے بغیر ایک ملک کی حیثیت قائم رکھنے کا پورا ارادہ رکھتا ہے۔

کینیڈا کی سراغ رسانی کے ایک ادارے کینیڈین سیکیورٹی انٹیلیجنس سروس نے اپنی ایک رپورٹ (جو شائع تو جولائی میں کی گئی لیکن اس کو عام اس ہفتے کیا گیا) میں امدادی ایجنسیوں پر حملوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ممکن ہے حملہ آور گروہوں کا تعلق القاعدہ سے ہو۔

بنگلہ دیش حکومت نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقیقت سے بعید ہے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے کینیڈین رپورٹ کے بارے میں ردِ عمل اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ کی وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں اس کے شہریوں پر ممکنہ حملے ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش دنیا کا تیسرا بڑا مسلمان ملک ہے اور اس پر ماضی میں بھی الزام لگتا رہا ہے کہ القاعدہ کے شدت پسند وہاں آ کر چھپے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد