BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 January, 2004, 14:00 GMT 19:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بنگلہ دیش میں خطرہ ہے: امریکہ
ڈھاکہ میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ڈھاکہ میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

امریکہ نے بنگلہ دیش میں اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ امریکی تنصیبات کو خطرہ ہے چنانچہ وہ چوکنا رہیں۔ یہ تنبہ امریکہ نے حال ہی میں حاصل ہونے والی خفیہ معلومات کی بنیاد پر جاری کی ہے۔

امریکی دفتر ِخارجہ نے کہا ہے کہ حکام نے دارالحکومت ڈھاکہ میں اپنے سفارتخانے پر سکیورٹی بڑھا دی ہے اور اپنے سفارتکاروں پر بنگلہ دیش جانے کے لئے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے ’بنگلہ دیش میں امریکی شہریوں کو نہایت چوکنا رہنا چاہئیے خاص طور پر ان عوامی مقامات پر جہاں غیر ملکیوں کا زیادہ آنا جانا ہے مثلاً ہسپتال، ہوٹل، عبادت گاہیں اور بازار‘۔

امریکی دفتر ِخارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکی شہری اپنے آپ کو سفارتخانے میں رجسٹر کروالیں تاکہ حفاظتی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات انہیں دی جاسکیں۔

گزشتہ ماہ امریکی دفتر ِخارجہ نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں امریکی شہریوں اور امریکی تنصیبات کو خطرے کی بارے میں متنبہ کیا گیا تھا۔

تاہم بنگلہ دیشی حکومت نے ان خطرات کو زیادی اہمیت نہیں دی ہے اور کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جاچکا ہے۔

جولائی دو ہزار تین میں ، ڈھاکہ میں امریکی سفارتخانے نے کہا تھا کہ اسے دھمکیاں دی گئی ہیں کہ بنگلہ دیش میں امریکی اہلکاروں اور شہریوں کو ہلاک کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد