BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 May, 2004, 15:45 GMT 20:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سروں کی قیمت سونا‘
News image
القاعدہ تنظیم نے مبینہ طور پر اعلان کیا ہے کہ امریکہ یا اقوام متحدہ کے اعلی اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے کو دس کلو سونا دیا جائے گا۔

یہ پیغام اسامہ بن لادن سے منسوب کیا گیا ہے۔

اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ جو شخص عراق میں امریکی منتظم اعلی پال بریمر کو یا کسی اعلی امریکی فوجی اہلکار کو ہلاک کر ئے گا اس کو دس کلو سونا دیا جائے گا۔

یہ پیغام اسلامی شدت پسندوں کی ایک ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔

اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ جو شخص اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل کوفی عنان یا عراق کے لیے ان کے نمائندے لخدر براہیمی کو ہلاک کرئے گا اس کو بھی دس کلو گرام سونا دیا جائے۔

اس ویب سائٹ پر یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ یہ پیغام اسامہ بن لادن کی آواز میں ریکارڈ کرائے جانے والے ایک آڈیو ٹیپ کا متن ہے۔

مبصرین کے مطابق اس پیغام میں جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ اسامہ بن لادن کے پہلے موصول ہونے والے پیغامات سے مطابقت رکھتی ہے اور اس میں قرآنی آیات کا بھی شامل ہیں۔

یہ پہلی دفعہ ہے کہ القاعدہ نے اس کے ساتھ شامل ہونے والوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ پہلے ہی اسامہ بن لادن کے سر قیمت دو کروڑ ستر لاکھ ڈالر مقرر کر چکا ہے۔

القاعدہ نے عام امریکی اور برطانوی فوجیوں کو ہلاک کرنے والوں کے لیے ایک کلو سونا جب کہ جاپانی اور اطالوی فوجیوں کے مارنے پر آدھ کلو سونا دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد