BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 April, 2004, 13:34 GMT 18:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حجاب پر تنازعہ، فٹبال میچ مؤخر
حجاب
مسلمان خواتین کا حجاب کئی ممالک میں تنازع کا باعث ہے
آسٹریلیا میں خواتین کا ایک فٹبال میچ اس وقت روکنا پڑا جب ایک مسلمان خاتون کھلاڑی کو تنبیہ کی گئی کہ میچ میں کھیلنے کے لیے اسے اپنا سر کا سکارف یا حجاب اتارنا ہوگا۔

عفیفہ سعد خواتین کے ساکر کلب جنوبی میلبورن کے لیے چوتھے سیزن میں کھیل رہی ہیں۔ وہ ہمیشہ ایک سفید سکارف سے سر ڈھانپ کر اور لمبا ٹراؤزر پہن کر میچ میں شریک ہوتی ہیں۔

لیکن اتوار کے میچ میں پہلی مرتبہ کسی ریفری نے انہیں سکارف اتارنے کا کہا۔ انہوں نے ریفری کے اس مطالبے کو رد کردیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی اپنی ٹیم اور مخالف ٹیم دونوں ہی نے ان کی حمایت کی۔

ٹیم کی کوچ ایلیکس ایلیکسوپولس نے کہا ’جب یہ واقعہ ہوا تو وہ رو رہی تھیں۔ ان کی ساتھی کھلاڑی ان کے گرد جمع ہوگئیں جوکہ ایک زبردست بات تھی‘۔

وکٹوریہ ساکر فیڈریشن سے صلح مشورے کے بعد بالآخر کوچ نے انہیں سکارف کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دے دی تاہم کھیل میں آنے والی تاخیر کے باعث اسے مؤخر کرنا پڑا۔

آسٹریلیا میں مساوی حقوق کے کمیشن کی سربراہ ڈائیان سسلی کا کہنا ہے عفیفہ ریفری کے خلاف مذہبی بنیادوں پر امتیاز کی شکایت درج کروا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا ’میں ریفری سے پوچھنا چاہوں گی کہ حجاب کس طرح کسی کے ساکر کھیلنے کی راہ میں حائل ہوسکتا ہے‘۔

تاہم وکٹوریہ ساکر فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ریفری نے مذہبی بنیادوں پر امتیاز نہیں کیا ہے لیکن عفیفہ سے بحرحال انہیں معافی مانگنی چاہئے۔

اب عفیفہ سعد اتوار کو اگلے میچ میں حجاب کے ساتھ کھیلیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد