BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 April, 2004, 17:56 GMT 22:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جرمن ریاست‘حجاب پر پابندی
جرمنی
جرمنی میں مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی لگا دی گئی ہے
شمالی جرمنی کی ریاست بدین - ویور ٹمبرگ میں خواتین اساتذہ کے سر ڈھکنے یا حجاب پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی عائد کرنے والی یہ پہلی جرمن ریاست ہے۔ ریاستی اسمبلی میں یہ تحریک اکثریت سے تو منظور کی گئی مگر مسلمان گروپوں کے مطابق ان کے اسلامی تشخص اور آزادی کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ قانون گزشتہ برس جرمنی کی سب سے بڑی عدالت کے اس فیصلے کے تحت منظور کیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا ریاست کو اس صورت میں حجاب پر پابندی عائد کرنے کا اختیار ہو گا اگر حجاب کے ذریعے لوگوں پر غلط تاثر ڈالنے کی کوشش کی جائے۔

جرمنی کی سولہ میں سے مزید پانچ ریاستیں اس پابندی کو جلد لاگو کرنے والی ہیں۔

اس ریاست میں یہ مسئلہ 1998 میں فرشتے لودن نام کی خاتون استاد کے حجاب پہننے کی وجہ سے ملازمت سے انکار کے بعد شروع ہوا تھا۔

جرمنی کے نئے قوانین کے تحت ریاستیں اپنے طور پر علیحدہ علیحدہ قوانین بھی منظور کر سکتی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد