شوہر کے تشدد سے زخمی چہرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے ٹیلی ویژن کی میزبان نے شوہر کے تشدد سے زخمی اپنے چہرے کی تصاویر کی اشاعت کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب میں عورتوں پر گھریلو تشدد کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ رانیا الباز کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر محمد یونس نے گزشتہ ہفتے ان اتنا مارا کہ ان کی ناک ٹوٹ گئی اور ان کے چہرے پر تیرہ ضربیں آئیں۔ رانیا کے شوہر گلوکار ہیں اور آجکل بیروزگار تھے۔ خبر رسان ایجنسی رائٹرز کے مطابق رانیا کے شوہر پر اقدام قتل کا مقدمہ بن سکتا ہے۔ الباز کی والدہ نے سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے داماد اکثر ان کی بیٹی کو مارتے پیٹتے تھے۔ انہوں نے کہا اس بار الباز نے گھنٹی بجنے پر ٹیلیفون اٹھایا تو ان کے داماد سے برداشت نہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ رانیا کے شوہر انہیں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||