BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 March, 2004, 13:25 GMT 18:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خواتین پر تشدد، عالمی مسئلہ
عورت
خواتین کو عموماً بند دروازوں کے پیچھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خواتین پر ہونے والے تشدد کے خلاف عالمی سطح پر مہم کا آغاز کیا ہے۔

تنظیم نے عورتوں پر تشدد کے رجحان کو ایک ایسے سرطان سے تعبیر کیا ہے جو ہر معاشرے کو گُھن کی طرح چاٹتا جا رہا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک خواتین کو ان کے گھروں میں بھی تشدد کا نشانہ بننے سے بچانے میں ناکام رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی یہ تنظیم جنگ کے دوران خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف خصوصی توجہ دلانا چاہتی ہے۔

تنظیم کے مطابق خواتین کو عموماً بند دروازوں کے پیچھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، شاید اس کی وجہ جنسی تشدد ہے جسے خواتین بدنامی کے خوف سے چھپاتی ہیں۔

ایمنسٹی کے مطابق وہ بہت سی معلومات کی بنا پر اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ایسے واقعات خطرناک حد تک عام ہو چکے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پچاس ممالک میں کئے گئے ایک مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تین میں سے کم از کم ایک خاتون کو مارا پیٹا جاتا ہے، اسے جنسی عمل پر مجبور کیا جاتا ہے یا اسے گھریلوں زندگی میں استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھروں میں شوہر اپنی بیویوں کی پٹائی کرتے ہیں، بوائے فرینڈز اپنی گرل فرنڈز پر ہاتھ اٹھاتے ہیں یا والدین کی مرضی سے شادی نہ کرنے یا خاندان کے لئے شرمندگی کا باعث بننے کے نام پر بیٹیوں کو بھی مارا پیٹا جاتا ہے۔

رپورٹ میں تمام ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے فرائض ٹھیک طرح سے نبھائیں اور یہ بات تسلیم کریں کہ اس قسم کے واقعات کسی کا نجی معاملہ نہیں بلکہ جسمانی تشدد کے زمرے میں آتے ہیں جن سے خواتین کو ہر صورت تحفظ دلانا ہے۔

اس مہم کا دوسرا بڑا مقصد جنگ کے دوران خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بننے سے بچانا ہے کیونکہ عسکری ایام میں نہ صرف خواتین بلکہ ان کے شوہروں اور والدین پر بھی، دست درازی کو جنگی حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایسی صورت حال پر بھی شدید غصے کا اظہار کیا ہے کہ جب خواتین جنسی تشدد کے باعث حاملہ ہو جاتیں ہیں اور ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کے باعث انہیں دوہری سزا کاٹنی پڑتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد