BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 October, 2003, 03:33 GMT 07:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران میں خواتین فورس کی واپسی
ایران کی خواتین پولیس فورس
گزشتہ پچیس سال میں یہ ایرانی خواتین پولیس فورس کا پہلا دستہ ہے

ایران میں سن انیس سو اناسی کے اسلامی انقلاب کے بعد پہلی مرتبہ خواتین پولیس اہلکاروں کو دوبارہ تہران شہر میں ڈیوٹی پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

ہفتہ کے روز دو سو سے زائد خواتین پولیس اہلکاروں کے ایک دستے کی تربیت کے مکمل ہونے پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایران کے صدر محمد خاتمی نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ایران کی خواتین پولیس اہکاروں نے شرعی قواعد کے مطابق چار کا پردہ کیا ہوا تھا، مگر امکان ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ایک ڈھیلا کوٹ اور پائجامہ پہن سکیں گی۔

ان میں سے کچھ خواتین پولیس اہلکاروں نے بندوقیں اٹھا رکھی تھیں جبکہ کئی کے ہاتھوں میں روایتی تلواریں تھیں۔

تہران میں بی بی سی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پولیس میں خواتین کی بھرتی کی وجہ حکومت نے یہ بتائی ہے کہ خواتین اب زیادہ جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

تقریب کے موقع پر چوبیس سالہ سوزن جیجود نیجاد نے کہا کہ یہ اس کی زندگی کا بہترین دن ہے۔

’آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ تین سال بعد میرے تربیت مکمل ہوئی ہے اور اب مجھے بندوق چلانے اور خواتین پولیس فورس سے متعلقہ باقی تمام امور میں مہارت حاصل ہو چکی ہے۔‘

ہفتہ کے روز تربیت مکمل کرنے والی خواتین سن انیس سو ننانوے سے تہران میں واقع کوٹار کمپلیکس میں تربیت حاصل کر رہی تھیں۔

ان خواتین کی عمریں سترہ سے پچیس سال کے درمیان ہیں اور انہوں نے اپنی تربیت کے دوران جوڈو، تلوارچلانے،، بندوق چلانے اور بارودی سرنگیں بجھانے سمیت کئی فوجی کورس مکمل کئے ہیں۔

اسلامی انقلاب کے بعد سے خواتین پولیس اہلکار زیادہ تر انتظامی شعبوں میں کام کرتی آ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد