BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 March, 2004, 12:06 GMT 17:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عورتوں کے لئے بل پر مخالفت

پاکستانی خواتین
پاکستان میں عورتوں کے تقدس کو بحال کرنے کی کوششیں
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں خواتین کو تحفظ دینے اور با اختیار بنانے سے متعلق پیش کردہ بل کی پاکستان کی حکومت نےمخالفت کی ہے۔

خواتین کے امور سے متعلق وزیر اعظم کی مشیر مس نیلوفر بختیار نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت پہلے ہی اس ضمن میں قانون سازی کر رہی ہے لہذا اس بل کی ضرورت نہیں‘۔

حکومت کی جانب سے مخالفت کے بعد پی پی پی کی خواتین نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت کا خواتین کی جانب متعلق دوہرا رویہ ثابت کرتا ہے کہ وہ خواتین کی ترقی‘ تحفظ اور انہیں با اختیار بنانے کی مخالف ہے‘۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے خواتین کی ترقی اور حقوق سے متعلق حکومت کی جانب سے منعقد کردہ تقریب میں جس سے صدر پرویز مشرف نے بھی خطاب کیا تھا نیلوفر بختیار نے صدر پر زور دیا تھا کہ حدود آرڈیننس کے خاتمے سمیت خواتین کی ترقی سےمتعلق ’وومن کمیشن‘ کی رپورٹ پر فوری عمل درآمد کرایا جائےاور قانون سازی بھی کی جائے۔

پی پی پی کا پیش کردہ بل نامنظور
 بل کے مطابق یکم جنوری سے وفاقی و صوبائی پبلک سروس کمیشنز ایک تہائی ملازمتیں خواتین کیلئے مختص کرنے کی پابند ہونگے۔

قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عورتوں کی ترقی‘تحفظ اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے قانون سازی ضروری ہے تاکہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں برابری کی بنیاد پر شریک ہو کر ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

بل کے مطابق یکم جنوری سے وفاقی و صوبائی پبلک سروس کمیشنز ایک تہائی ملازمتیں خواتین کیلئے مختص کرنے کی پابند ہونگے۔

غیرت کے نام پر خواتین کے قتل(کاروکاری) یا گھریلو تشدد پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والا چاہے وہ شوہر یا اسکا کوئی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو اس پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور تین سال قید کی سزا دی جائے گی۔

مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ دس سال سے کم عمر کے تمام بچوں کیلئے تعلیم فی الفور لازمی ہوگی۔

ضلعی حکومت پرائمری تک بچوں کی تعلیم مفت فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والے ناظم نااہل ہوجائیں گے۔اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی حدود آرڈیننس ختم ہوجائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد