BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 01 March, 2004, 10:50 GMT 15:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی عرب‘ ہم جنسوں کی مبینہ شادی
News image
مبینہ شادی مدینہ میں ہوئی
سعودی عرب میں پیر کو ایک روزنامہ میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق حکام تقریباً پچاس افراد سے، مدینہ میں ہم جنسوں کی شادی میں مبینہ طور پر شرکت کرنے کے معاملے پر سخت پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

روزنامہ عرب نیوز کے مطابق ان افراد نے شادی میں شرکت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے چاد سے آئے ہوئے ایک دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

تاہم چاد کے باشندے کا کہنا ہے کہ ان کی شادی گزشتہ جمعہ کے روز ہونی تھی اور وہ شادی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

اس واقعہ کے باعث پورے سعودی عرب میں ہلچل مچ گئی ہے کیونکہ یہاں ہم جنسوں کی شادی کی ممانعت ہے۔

News image
امریکہ میں ایک لیزبیئن جوڑا

اس سے قبل سان فرانسِسکو میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں پر عائد پابندی ختم کئے جانے کے بعد سینکڑوں ہم جنس پرست ملک بھر سے امریکی ریاست پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

سان فرانسسکو کے میئر گیون نیوسم نے ہم جنس پرستوں کی شادی پر سے پابندی اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ممانعت ہم جنس پرستوں کے ساتھ امتیاز برتنے کے مترادف تھی۔

تاہم ہم جنس پرستی کے خلاف کام کرنے والے گروہوں نے اس پابندی کے اٹھائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

اس سے پہلے فروری کے اوائل میں امریکی ریاست میسےچیوسٹس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ملک کی اس شمال مشرقی ریاست میں ہم جنسوں کو شادی کے یکساں حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔

اس فیصلے کے باعث امریکہ میں ہم جنسوں کی شادی کے معاملے پر شدید تنازعہ پیدا ہو گیا اور وائٹ ہاوس کو یہ وعدہ کرنا پڑا کہ ملک میں شادی کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد