BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 February, 2004, 03:25 GMT 08:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہم جنسوں کی شادی قانونی حق
پم جنس پرست جوڑا
ہم جنس پرست جوڑا
میسا چیوسٹ میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ امریکہ کی اس شمال مشرقی ریاست میں ہم جنسوں کو شادی کے یکساں حقوق حاصل ہونے چاہیں

یہ فیصلہ عدالت کے اس فیصلے کی تایید کرتا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ہم جنس پرستوں کو با قاعدہ شادی کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔

یہ وہ فیصلہ تھا جس کی وجہ سے امریکہ میں اس مسئلے پر شدید تنازعہ پیدا ہو گیا جس کے بعد وہائٹ ہاوس کو یہ وعدہ کرنا پڑا کہ شادی کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی۔

نیو یارک میں بی بی سی کے نامہ نگار جین ستینلے نے کہا کہ میساچیوسٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ایسے وقت میں سنایا گیا ہے جب امریکہ اور اسکے ہمسایہ ملک کینیڈا میں ہم جنسوں کے حقوق کو قانونی طور پر زیادہ سے زیادہ تسلیم کیا گیا ہے۔

ایک روز قبل ہی ریاست اوہایو میں قانون ساز اسمبلی نے ریاست میں ہم جنسوں کے ملاپ پر پابندیوں کا قانون منظور کیا ہے اور اس کے نتیجے میں اوہایو امریکہ ایسی اڑتیسویں ریاست بن گیا ہے جہاں ہم جنسوں کے ملاپ پر پابندی ہے۔

میسا چیوسٹ سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ ریاستی سینیٹ کی اس درخواست پر دیا ہے جس میں پوچھا گیا تھا کہ وہ ان ہم جنس پرست جوڑوں کے سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں کس طرح پوری کر سکتی ہے جو شادی کرنا چاہتے ہیں۔

گزستہ نومبر میں عدالت نے جو فیصلہ دیا تھا اسکے الفاظ مبہم تھے

اور اس کے سات ہم جنس جوڑوں کو شادی کا لائسنس نہیں دیا گیا تھا۔

یاہم اب یہ واضح ہو گیا کہ ملاپ اور شادی کا مطلب شادی ہے اور ریاستی قانون ساز اسمبلی اس قانون کو تبدیل کر کے اسے حقیقت میں بدل سکتی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ پہلے ہم جنس پرست جوڑے کی شادی مئی تک ممکن ہو سکتی ہے۔

اس سلسلے میں آنے والے پہلے فیصلے کی صدر بش نے فوری طور پر نکتہ چینی کی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد