عراق‘ گیارہ افراد ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے جنوبی شہر ہلہ میں پولینڈ کی فوج کے زیر نگرانی کام کرنے والے مخلوط فوجی اڈے پر ہونے والے بڑے بم حملے کے نتیجے میں کم از کم گیارہ عراقی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق پولینڈ کی فوج کی جانب سے فائرنگ کے باعث سات کلوگرام دھماکہ خیز مواد سے لدا ایک ٹرک فوجی اڈے کی حد کے قریب پھٹ گیا جبکہ ایک اور ٹرک کنکریٹ کی فصیل سے ٹکرا کر پھٹا۔ بغداد میں موجود فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چوالیس عراقی اور مخلوط فوج کے اٹھاون سپاہی زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے سپاہیوں میں پولینڈ، ہنگری اور امریکہ کے فوجی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اور توقع ہے کہ عمارتوں کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہوں گی۔ پولینڈ کے جنرل میچسلو بائنیک نے کہا ہے کہ یہ ایک منظم دہشت گرد حملہ تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||