بغداد: دو امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں سڑک کے کنارے بم پھٹنے سے دو امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ امریکی فوجی حکام کہتے ہیں کہ بم اس وقت پھٹا جب فوجی گاڑی اس کے نزدیک سے گزرنے لگی۔ منگل اور بدھ کے روز بغداد کے نواح میں دو مختلف مقامات پر کار بم دھماکوں میں سو سے زیادہ عراقی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ القاعدہ عراق میں خانہ جنگی شروع کروانے کی غرض سے وہاں کی شیعہ آبادی کے خلاف دہشت گردی کر رہی ہے۔ امریکہ نے ایک مشتبہ القاعدہ رکن کو ان دھماکوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کی گرفتار پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||