عراق دھماکے: کروڑ ڈالر کا انعام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکہ حکام نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ بدترین دھماکوں کے ذمہ دار شخص کے سر کی قیمت کو دگنا کرکے ایک کروڑ ڈال کر دیا گیا ہے۔ مشتبہ شخص کا تعلق اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔ بغداد کے جنوب اور مغرب میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر میجر جنرل چارلس سوانک کا کہنا ہے کہ اس مشبہ شخص کا نام ابو مصب الزقاوی ہے۔ امریکی حکام کہتے ہیں کہ الزقاوی القاعدہ اور عراقی شدت پسند تنظیم انصارالاسلام کے مابین رابطے کا کام کرتا ہے۔ عراق میں بغداد اور اس کے نواح میں منگل اور بدھ کے روز دو زبردست کار بم دھماکے ہوئے تھے جن میں سو سے زیادہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||