| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
خالدیہ میں تین امریکی ہلاک
عراق میں امریکی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے مغرب میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے جس میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق اس دھماکے میں دو عراقی بھی مارے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ خالدیہ کے مقام پر پیش آیا جب سڑک کے کنارے ایک بم اس وقت پھٹ گیا جب امریکی فوجی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ خالدیہ امریکی فوج کی عراق میں موجودگی کی مخالفت کے باعث مشہور ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||