امریکی کمانڈرحملے میں بال بال بچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کے ایک انتہائی سینئر کمانڈر جنرل جان ابی زید عراق میں ایک فوجی اڈے کے دورے کے دوران حملے میں بال بال بچے ہیں۔ جنرل جان ابی زید جو امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے کے سربراہ بھی ہیں، حال ہی میں فلوجہ کے مقامی سکیورٹی صدر دفتر میں دورے کے لیے آئے تھے اور فضائیہ کے بیاسیویں ڈویژن کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ان کی گاڑی جیسے ہی چلی ان پر ایک قریبی چھت سے راکٹ گرینیڈ داغا گیا۔ ایک امریکی ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ کئی دنوں کے وقفے کے بعد یہ عراق میں حال ہی میں ہونے والا یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔ گزشتہ دو دن کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||