حکومتی پابندی پر گرین پیس کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

،تصویر کا ذریعہAFP
بھارت میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم گرین پیس کا کہنا ہے کہ اس کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس فصیلے کے بعد بھارت میں اس کی سرگرمیاں بند ہوگئی ہیں تاہم وہ حکومتی فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نریندر مودی کی حکومت نے اس تنظیم پر الزام لگایا تھا کہ وہ ٹیکس قوانین پر عمل نہیں کرتی اور اس کا ایجنڈا ترقی کے خلاف ہے۔
گرین پیس کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ 14 سال سے بھارت میں کام کر رہی ہے اور اس کے کارکنان کی تعداد 300 ہے۔
دہلی میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار جسٹن رولٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی جب سے اقتدار میں آئے ہیں این جی اوز اور فلاحی گروہ ان کے نشانے پر ہیں۔
گرین پیس کا کہنا ہے کہ وہ اس حکومتی فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔
ادارے کے قائم مقام ایگزیکٹیو ڈائریکٹر وینوتا گوپال نے اپنے بیان میں اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی قانونی پوزیشن مضبوط ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







