’جے سو چارلی‘ ہیڈلائن پر ایرانی اخبار بند

،تصویر کا ذریعہ
ایران کی ایک عدالت نے مردم امروز نامی اخبار کو جارج کلونی کی ایسی تصویر شائع کرنے پر بند کرنے کا حکم دیا ہے جس میں جارج کلونی وہ بیج لگائے ہوئے جس پر درج ہے ’جے سو چارلی‘ یعنی ’میں چارلی ہوں‘۔
اخبار نے جارج کلونی کی تصاویر کے اوپر نظرگیر جملہ چسپاں کیا تھا ’من ہم چارلی ہستم‘۔
بی بی سی کے مشرق وسطیٰ کے تجزیہ نگار ایلن جانسٹن کے مطابق ایران کے قدامت پسند عناصر ’کی نظر میں ’میں بھی چارلی ہوں‘ ایک غیر اسلامی فقرا ہے۔
جج نے کہا کہ ’یہ ہیڈلائن ناشائستہ ہے۔
گزشتہ ہفتےمسلح افراد کے حملے کا نشانہ بننے والے فرانسیسی رسالے چارلی ایبڈو نے اپنےنئے شمارے کے سرورق پر ایک خاکہ شائع کیا تھا جو اس کے مطابق پیغمبرِ اسلام کا خاکہ ہے۔
میگزین کے سرورق پر شائع کیے گئے خاکے میں ایک شخص کو آبدیدہ دکھایا گیا ہے اور وہ ایک ایسے بینر کے نیچے کھڑا ہے جس پر لکھا ہے ’سب کچھ معاف کر دیا‘۔
خاکے والے شخص کے ہاتھ میں پلے کارڈ ہے جس پر ’جے سو چارلی‘ یعنی ’میں چارلی ہوں‘ درج ہے۔
مسلمان پیغمبر اسلام کے کسی خاکے کی اشاعت کو اشتعال انگیز تصور کرتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مردم امروز کے ڈائریکٹر احمد ستاری نے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ثقافتی امور اور ذرائع ابلاغ کی انچارج عدالت نےاخبارکی اشاعت کو روک دیا ہے۔
بی بی سی فارسی کے سینیئر ایڈیٹر ابراہیم خلیلی کے مطابق مردم امروز کی اشاعت رواں مہینے ہی شروع ہوئی تھی اور اسے سیاسی طور پر صدر حسن روحانی کے قریب سمجھا جاتا تھا۔ ابراہیم خلیلی کے مطابق عدالت کا یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے لیکن حتمی نتیجے میں اس عدالتی فیصلے کے بدلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا ذریعہReuters







