BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 March, 2009, 08:25 GMT 13:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان کے ’امن‘ پر پشتو فنکاروں کو اعتماد نہیں

پشتو فن کار کمال محسود
کمال محسود نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہیں اپنے ساتھی فنکاروں سمیت واپسی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے ۔

پاکستان کےصوبہ سرحد میں طالبان کے زیر اثر علاقوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو حالیہ حکومتی امن معاہدوں پر بھروسہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے علاقوں میں ان کی واپسی کے لیے تاحال حالات سازگار نہیں ہیں ۔

پشتو کےمقبول لوک فنکار اور ڈیرہ اسماعیل خان آرٹس کونسل کےبانی کمال محسود نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہیں اپنے ساتھی فنکاروں سمیت واپسی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے ۔

ان کے مطابق بظاہر امن معاہدوں کے باوجود طالبان کے دیس میں فنکاروں پر زمین تنگ کردی گئی ہے ۔اور ان حالات میں وہ واپس نہیں جاسکتے ۔

کمال محسود نے دو ہزار پانچ میں اپنا علاقہ طالبان جنگجؤں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد چھوڑ دیا تھا۔وہ پاکستان کے ایک بڑے شہر میں روپوش ہو کر زندگی گزار رہے ہیں اور اپنا موجودہ پتہ ظاہر نہیں کرتے ۔

کمال محسود نے بتایا ہے کہ انہیں دو دن پہلے ان کے ایک شاگرد شیری کے ٹانک شہر میں قتل ہونے کی خبر ملی ہے ۔ کمال کے مطابق وہ ایک کاروباری خاندان کا خوبصورت سا بچا تھا اور ان کےپاس ہارمونیم وغیرہ بجایا کرتا تھا۔

کمال محسود کے گائے ہوئے گیت جنوبی اور شمالی وزیرستان کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھی بہت مقبول رہےہیں ۔ان کے ایک گیت ، ماندتے گل دئی ، کو دو ہزار چار میں ریڈیو پاکستان کی جانب سے آل پاکستان مقابلے میں مقبول ترین لوک گیت کا ایورڈ دیا گیا تھا ۔

 کمال محسود نے دو ہزار پانچ میں اپنا علاقہ طالبان جنگجؤں کی دھمکیوں کے بعد چھوڑ دیا تھا۔وہ پاکستان کے ایک بڑے شہر میں روپوش ہوکر زندگی گزار رہے ہیں اور اپنا موجودہ پتہ ظاہر نہیں کرتے ۔

کمال محسود کے گائے ہوئے گیت ماندتے گل دئی ، میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں خوبانی کے پھول کھل گئے ہیں ، بادام بھی پک چکےہیں ایسے میں آپ کا دل اپنے علاقےکی طرف اڑنے کو کرتا ہے ۔

کمال کے دوسرے مقبول گیتوں میں ، ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم ، ہم تمہاری راہ دیکھیں گے صنم‘ اور ’یہ پتھر پتھر وزیرستان ہے‘، جیسے لوک گیت شامل ہیں ۔

کمال محسود نے انگلینڈ میں ایک اور دبئی میں کئی میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لیا ہے اور تاکین وطن پٹھانوں میں ان کے ماندتے گلدئی ، جیسے گیت بہت زیادہ مقبول ہوئے ہیں ۔

کمال محسود کا کہنا ہے کہ اپنے علاقے سے ان کی نقل مکانی تب شروع ہوئی جب پاکستان فوج نے ان کی مذہبی شدت پسندی کے خلاف خصوصی طور پر تیار کروائی گئی گیتوں کی کیسٹ رلیز کردی ۔

کمال کے مطابق پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ کے ادرے آئی ایس پی آر نے ان کو بتایا تھا کہ ان کیسٹ اور سی ڈیز میں ان کی تصویر شامل نہیں کی جائیگی مگر کمال کے مطابق ان کی آواز ہی ان کی تصویر بنی اورطالبان ان کےخلاف ہوگئے ۔

کمال محسود کے مطابق انہوں نے ٹانک میں اپنی آبائی جائیداد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا گہر فروخت کردیا اور وہ کسی دوسرے شہر کی طرف نکل پڑے تا کہ اپنا فنی سفر جاری رکھ سکیں ۔

وزیرستان کےدوسرے لوک فنکار کمال جیسے خوش نصیب نہیں تھے ۔ان میں سے جہانگیر محسود نے ملک چھوڑ دیا اور دبئی میں ٹیکسی ڈرائیور بن گئے ہیں جبکہ ایوب محسود نے ڈیرہ غازی خان کے قریب انڈس ہائی وی پر ٹرک ہوٹل کھول لیا ہے اور ان کے سازندے دربدر ہیں ۔

کمال محسود نے وزیرستانی پشتو ، سرائیکی اور اردو زبانوں میں کئی مقبول گیت گائے ہیں اور ان کےمطابق وزیرستان کے لوگ ان کی آواز کو پیار کی حد تک پسند کرتے ہیں مگر وہ طالبان کی وجہ سے اپنے دیس واپس نہیں جاسکتے ۔

کمال محسود کا کہنا ہےکہ وہ چوری چھپے بھی اپنے علاقوں میں عزیزواقارب کے ہاں تعزیت کے لیے بھی نہیں جاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ امن کی باتیں دوسرے لوگوں کے لیے ہو نگی ہم فنکاروں کے لیے حالات خطرناک ہیں اور تاحال ان کی اپنے علاقوں میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

طالبان(فائل فوٹو)’شرعی عدل‘ معاہدہ
شرعی عدالتوں میں کمانڈر حاضر ہوں گے؟
مولانا فضل اللہطالبان کا ایف ایم
سوات میں مولانا فضل اللہ کی پروپیگنڈا مشین
’طالبان کینسر ہیں‘
ملک سے طالبان کا صفایا کر دیں گے:صدر زرداری
وزیرستان صورتحال
علاقے میں غیرملکیوں کی موجودگی حقیقت ہے۔
امیر حیدر خان ہوتیطالبان ایک حقیت
’طالبان ایک قوت ہیں، مذاکرات کریں گے‘
واناطالبان کے مخالف
لیویز کی ہلاکت پر اورکزئی قبائلی برہم
طالبانساڑھے چار سال بعد
کوہاٹ ٹنل تک پہنچنے میں ساڑھے چار سال لگے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد