سستی روٹی ملتی رہے گی: حکومت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر نے کہا ہے کہ صوبے میں سستی روٹی سکیم اور بینظیر انکم سپورٹ جاری رہے گی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مخصوص تندوروں پر رعایتی آٹے کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور خصوصی نگران ٹیموں کو فعال کیا جارہا ہے۔ ڈی سی او لاہور سجاد بھٹہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں سستی روٹی سکیم جاری رکھنے کے لیےحکومتی احکامات مل چکے ہیں اور اسے یقینی بنانے کے لیے تندوروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کے اگلے روز ہی بیشتر تندروں نے روٹی کی قیمت بڑھا دی تھی تندور مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں رعایتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی بند ہوگئی ہے اس لیے دو روپے میں سوگرام وزن کی روٹی فراہم کرنا ان کے لیے عملی طور پر ممکن نہیں ہے۔ حالیہ حکومتی اقدامات کے باوجود ابھی تک تمام تندوروں پر سستی روٹی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی ہے۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ ابھی تک انہیں رعایتی آٹے کی فراہمی شروع نہیں ہوئی۔ | اسی بارے میں گورنر راج، روٹی کی قیمت بڑھ گئی26 February, 2009 | پاکستان لاہور میں روٹی رعائتی نرخوں پر11 September, 2008 | پاکستان گورنر راج: ابتدائی طور پر دو ماہ25 February, 2009 | پاکستان قاف لیگ ایک بار پھر میدان میں25 February, 2009 | پاکستان ’زرداری سودے بازی چاہتے تھے‘25 February, 2009 | پاکستان پنجاب: اعلٰی افسران کی تبدیلی25 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||