لاہور میں روٹی رعائتی نرخوں پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق آج یعنی جمعہ سے لاہور میں روٹی دو روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلےمیں آٹے کے دس ہزار تھیلے رعائتی نرخوں پر سستے تندورں کو فراہم کر دئیے ہیں۔ یہ رعائتی روٹی لاہور کے صرف پندرہ سو تندروں سے مل سکے گی اور ماہ رمضان کے خاتمے کے ساتھ ہی یہ سکیم بھی بند کر دی جائے گی۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور کی رہائشی سکیم سبزہ زار میں سڑکوں کی تعمیر کے ایک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے مقامی شہریوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’پنجاب میں ماہ رمضان کے دوران بیس کلو آٹے کا تھیلا تین سو روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔ میں نے انتظامیہ کو کہا ہے کہ اگر آٹا سستا ہوا ہے تو روٹی بھی سستی ہونی چاہیے۔‘ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نانبائیوں کی تنظیم سے مذاکرات کیے جس کے بعد یہ طے پایا کہ لاہور کی تمام یونین کونسلوں میں مجموعی طور پندرہ سو تندروں کو بیس کلو آٹا کے تھیلے پر مزید پچاس روپے کی رعائت دی جائے گی جس کے بعد وہ شہریوں کو سو گرام وزن کی روٹی دوروپے میں فروخت کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جمعرات تک آٹے کے تھیلے سستے تندوروں کو فراہم کردیئے ہیں اور جمعہ سے شہری سستی روٹی خرید سکیں گے۔
رعائتی روٹی لاہور کے مخصوص تندوروں سے ہی مل سکے گی۔ باقی تندروں پر روٹی پرانی مقررہ قیمت پر ہی فروخت ہو گی۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اس کی قیمت تین روپے مقرر کر رکھی ہے لیکن بعض علاقوں میں اس پابندی پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں روٹی تین سے پانچ روپے میں فروخت ہوتی ہے صوبہ سرحد اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں نرخ اس بھی زیادہ ہیں۔ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے ختم ہونے میں تقریبا بیس دن باقی رہ گئے ہیں جس کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے یا گندم کی نئی قیمت مقرر کی جائے گی۔ حکومت پنجاب نےگندم کی کم نرخوں پر فراہمی کے لیے دو ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔ لاہور میں سستے تندوروں کا آئیڈیا تحریک انصاف نے متعارف کروایا تھا اور گذشتہ مہینے عمران خان نے پہلے سستے تندور کا افتتاح کیا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا تحریک انصاف نے اپنے طور چارسستے تندور قائم کیے تھے اور مزید دس تندور چند روزمیں دو روپے کی روٹی فراہم کریں گے اور یہ سلسلہ ماہ رمضان کے بعد بھی جاری رہے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت پنجاب کے رعائتی روٹی کے منصوبہ کو سراہا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ یہ سہولت پورے پنجاب کے عوام کو دی جائے اور یہ رمضان کے بعد بھی برقرار رہنی چاہیے۔ | اسی بارے میں حکومت کے دعوے، غریبوں کے خدشات01 May, 2008 | پاکستان پیٹرول کی قیمت میں پھراضافہ01 May, 2008 | پاکستان ’غریب کی آمدن وہی، خرچہ دوگنا ہوگیا‘15 April, 2008 | پاکستان وزیر اعظم ’خود کش‘ ماں کے گھر16 April, 2008 | پاکستان چھتیس فیکٹریاں تباہ، کرفیو کا مطالبہ29 December, 2007 | پاکستان ’اغواء برائے تاوان منافع بخش ترین کاروبار‘ 13 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||