سوات: غیر معینہ مدت تک سیزفائر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں تحریک طالبان پاکستان نے ضلع بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے فائربندی کا اعلان کیا ہے۔ طالبان نے سات مغوی سکیورٹی اہلکاروں کو بھی رہا کر دیا ہے۔ تحریک طالبان پاکستان سوات کے ترجمان مسلم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ صوبہ سرحد کی حکومت کی جانب سے سوات میں مستقل جنگ بندی کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی علاقے میں غیر معینہ مدت کے لیے فائربندی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سوات کے امیر مولانا فضل اللہ منگل کو شام آٹھ بجے اپنے ایف ایم چینل پر فائربندی کی تفصیلات سے لوگوں کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیر سگالی کے تحت طالبان نے سات مغوی اہلکاروں کو بھی رہا کیا ہے جن میں پولیس اور ایف سی کے جوان شامل ہیں۔ مسلم خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ معاہدوں کی پاسداری کرے تاکہ ایک تاکہ ایک اور جنگ کا خطرہ پیدا نہ ہو۔ سنچر کے روز کمشنر ملاکنڈہ ڈویژن نے مستقل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس میں انہوں یہ بھی کہا تھاکہ سوات میں قائم تمام غیر ضروری چوکیوں کو ختم کردیا جائےگا۔ ان کے اس اعلان کے بعد سوات سے نقل مکانی کرنے والوں کی اپنی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی تھی۔ |
اسی بارے میں سوات: لوگوں کی خوشی کی انتہا نہیں22 February, 2009 | پاکستان سوات:قوم کی پشت پناہی درکار 21 February, 2009 | پاکستان سوات معاہدے پر امریکہ کو پریشانی20 February, 2009 | پاکستان فوری فیصلہ مگر فوری انصاف نہیں18 February, 2009 | پاکستان نظام عدل، ’دستخط پانچ منٹ کا کام‘17 February, 2009 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||