سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، بچے زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اٹھ بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو وانا سول ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار کو شام چھ بجے کے قریب ضلع ٹانک سے وانا جانے والے ایک فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی وانا سرکلر روڈ پر ایک باردوی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی شروع کی جس میں سکیورٹی فورسز نے ایک گھنٹے سے زیادہ فائرنگ کی ہے۔ جس میں سزک کے کنارے کھیل کود میں مصروف اٹھ بچے زخمی ہوگئے۔ جن کو وانا سول ہسپتال میں داخل کردیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے زخمی ہونے پر پورے علاقے کو بہت دکھ پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ سے ایک سول گاڑی بھی تباہ ہوئی ہے۔ یادرہے کہ وانا میں اس پہلے بھی کئی بار سکیورٹی فورسز کے فائرنگ کے نتیجہ عام شہری اور بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ جن میں سے اکثر لوگوں کو معاوضہ ادا کیاگیا تھا۔ وانا میں گزشتہ دو سال سے ملا نذیر نے غیر ملکی ازبکوں کو نکالنے کے بعد امن قائم کیا ہے۔ لیکن امریکی جاسوس طیاروں کے حملے ملا نذیر کے علاقے میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک امریکی سنیٹر کے بیان کے بعد کے امریکی جاسوس طیاریں پاکستان کے علاقے سے پرواز کرتے ہیں۔ وانا میں ایک بار پھر حالت خراب ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان:ہلاک شدگان کی تدفین15 February, 2009 | پاکستان وزیرستان: میزائل حملہ، 28 ہلاک14 February, 2009 | پاکستان بنوں حملہ، اٹھارہ اہلکار زخمی 09 February, 2009 | پاکستان وزیرستان، دو ’جاسوس‘ ہلاک07 February, 2009 | پاکستان ڈرون حملوں کے ’درست‘ نشانے23 January, 2009 | پاکستان شمالی وزیرستان، چھ ’جاسوس‘ قتل20 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||