BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 February, 2009, 12:58 GMT 17:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات:مارٹرگولہ گرنے سےہلاکتیں

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گولا کس کی طرف سے داغا گیا تھا
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں اطلاعات کے مطابق ایک مکان پر مارٹر گولے کے حملے سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی صبح تحصیل مدئن کے علاقے میں پیش آیا جب نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے آنے والا ایک مارٹر گولہ ملنگ نامی شخص کے مکان پر گرا جس سے وہاں موجود چار افراد ہلاک ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے میں مکان کے مالک ملنگ، اس کی بیوی اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گولا کس کی طرف سے داغا گیا تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گولہ سکیورٹی فورسز کی طرف سے داغا گیا تھا تاہم دوسری طرف سوات میڈیا سنٹر نے اس واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

سوات میں پچھلے چند ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز اور مسلح طالبان کے درمیان جھڑپوں میں سینکڑوں عام شہری مارے جاچکے ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوات میں فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی کارروائیوں میں بارہ سو شہری ہلاک اور دو سے پانچ لاکھ تک بےگھر ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف سکیورٹی فورسز کی طرف سے کئی ہفتوں کے بعد بالائی سوات کے علاقوں میں کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوات میڈیا سنٹر کے مطابق سنیچر کی صبح تحصیل مٹہ، چار باغ اور کبل میں صبح سے لے کر شام چھ بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی اور اس دوران مقامی لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کی ہے۔

اسی بارے میں
سوات میں آپریشن کا ایک سال
14 October, 2008 | پاکستان
بہشتِ مرحوم کی یاد میں
27 January, 2009 | پاکستان
سوات:آپریشن میں درجنوں ہلاک
01 February, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد