’یواین اہلکار کا کوئی سراغ نہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ سے دو روز قبل اغواء کیے جانے والے اقوام متحدہ کے اعلٰی اہلکار جان سلیکی کی بازیابی کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی ہیں اور تفتیشی ادارہ اغواء کے حوالے سے چار مختلف زاویوں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ کوئٹہ میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اعلٰی اہلکار جان سلیکی کی بازیابی میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ اس کارروائی میں کونسا گروہ یا تنظیم ملوث ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس وقت طالبان، اغواء برائے تاوان، مسلح تنظیموں اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کو مد نظر رکھ کر تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس بارے میں شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سلسلے میں پولیس نے اب تک پندرہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے لیکن تاحال کوئی اہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ بدھ کو بلوچستان بھر کے پولیس افسران کا ایک اجلاس کوئٹہ میں ہوا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ تشدد کے واقعات پر قابو پانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔
ادھر جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیئر صوبائی وزیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سوات جیسے حالات پیدا کرنے کی بہانے تلاش کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ان لوگوں کے ارادے بلوچستان کے لیے بھی خراب ہیں کیونکہ اس طرح کی کارروائیاں خود ہی کی جاتی ہیں اور پھر ان کی آڑ میں مزید کاروائیاں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ مخالف قوتوں نے یہ کارروائی کی ہوتی تو اب تک کسی نہ کسی نے ذمہ داری قبول کر لی ہوتی۔ مولانا واسع کا کہنا ہے کہ’اب کچھ دنوں بعد اس ارادے کے سربراہ کو منظرِعام پر لے آئیں گے اور پھر کہیں گے کہ کامیاب مذاکرات کے بعد انھیں بازیاب کر لیا گیا ہے‘۔ | اسی بارے میں مغوی اہلکار، پندرہ افراد زیرِ حراست03 February, 2009 | پاکستان اقوام متحدہ کا اعلیٰ اہلکار اغواء02 February, 2009 | پاکستان ہزارہ راہنما قتل، ہنگاموں کی مذمت27 January, 2009 | پاکستان دستی بم حملہ، ایف سی اہلکار زخمی26 January, 2009 | پاکستان ہزارہ رہنما ہلاک، ہنگامہ آرائی شروع26 January, 2009 | پاکستان کوئٹہ میں فائرنگ سے دو ہلاک24 January, 2009 | پاکستان کوئٹہ: امام پولیس اہلکار سمیت ہلاک21 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||