BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 January, 2009, 19:14 GMT 00:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئٹہ میں فائرنگ سے دو ہلاک

کوئٹہ پولیس(فائل فوٹو)
بلوچستان میں اس سال تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے سیر و تفریح کے لیے کوئٹہ آنے والے دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ سریاب روڈ پر پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا ہے۔ یہ وہی سڑک ہے جہاں اسی ماہ کی چودہ تاریخ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکاروں کو ہلا ک کیا تھا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فاروق اور شہزاد نامی ان نوجوانوں کو سر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے اور ان دونوں کی لاشیں رحیم یار خان کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔

تھانہ شالکوٹ سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دوگاڑیوں میں چار افراد فاروق کی شادی کے لیے خریداری کرنے اور زیارت میں گھومنے کے لیے سنیچر کی صبح کوئٹہ پہنچے تھے۔

جب یہ افراد کاکڑ کالونی کی جانب روانہ ہوئے تو ایک گاڑی میں سوار دو افراد تو چلے گئے جبکہ باقی دو پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے فاروق اور شہزاد ہلاک ہوگئے۔

اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔

بلوچستان میں سال دو ہزار نو شروع ہوتے ہی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے پیر اور منگل کو قلات اور کوئٹہ میں ایک بینک مینیجر سمیت پانچ افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ ماہ کے آخری دنوں میں کالعدم تنظیموں نے مبینہ طور پر فرنٹیئر کور کی کارروائیوں کے خلاف جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد اس طرح کے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں
جعفر ایکسپریس پر فائرنگ
04 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد