کوئٹہ: امام پولیس اہلکار سمیت ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ کے قریب دشت کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجابی امام بارگاہ کے امام کو ایک ساتھی سمیت ہلاک کر دیا ہے جس پر شیعہ برادری نے احتجاج کیا ہے۔ دشت کے پولیس انسپکٹر عبدالسلام بنگلزئی نے بتایا ہے کہ علامہ شیخ حسن زاکری مچھ میں جمعہ کی نماز پڑھا کر واپس کوئٹہ جا رہے تھے کہ دشت کے قریب نامعلوم موٹر سائکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق علامہ زاکری اور ان کے ہمراہ ایک پولیس کا سپاہی غلام حضرت ہلاک ہو گئے ہیں جنھیں کوئٹہ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد شیعہ برادری نے سخت احتجاج کیا ہے اور بولان میڈیکل کمپلیکس کے سامنے بروری روڈ بلاک کر دیا تھا۔ ایک شیعہ رہنما رحیم جعفری نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ علامہ شیخ حسن زاکری کوئٹہ میں پنجابی امام بارگاہ میں امامت کرتے تھے لیکن ہر جمعہ کو وہ کوئٹہ سے کوئی ساٹھ کلومیٹر دور مچھ کی امام بارگاہ میں نماز پڑھانے جایا کرتے تھے۔ شیعہ رہنماؤں کے مطابق کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ رحیم جعفری نے کہا ہے کہ انہوں نے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی ہے اور وہ میت کو گورنر ہاؤس کے سامنے لے جائیں گے اور وہاں احتجاج کریں گے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ اس کے علاوہ مچھ میں نامعلوم افراد نے ایک مکان میں دستی بم پھینکا ہے جس سے ایک نوجوان زخمی ہوا ہے۔ دیں اثناء بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان بیبرگ بلوچ نے کہا ہے کہ یہ بم ایک ریٹائرڈ فوجی کے مکان پر پھینکا گیا ہے جس سے اس کا بیٹا زخمی ہوا ہے جس کی ذمہ داری وہ اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کرتے ہیں۔ |
اسی بارے میں ’دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہوگا‘07 October, 2008 | پاکستان ’طالبان اور فرقہ واریت کا گٹھ جوڑ‘20 January, 2008 | پاکستان کوئٹہ میں تین افغان باشندے ہلاک14 November, 2008 | پاکستان بلوچستان سے تبادلے کی درخواستیں01 October, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان، جنازے پر حملہ آٹھ ہلاک21 November, 2008 | پاکستان خودکش حملے میں اٹھائیس ہلاک19 August, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان میں حالت کشیدہ20 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||