دستی بم حملہ، ایف سی اہلکار زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سوموار کے روز گولی مار چوک پر نامعلوم افراد کے دستی بم کے حملے سے فرنٹیئر کور کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں ایک دھماکے سے ایک شہری زخمی ہوا ہے۔ کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ گولی مار چوک پر فرنٹییر کور کے اہلکار حفاظتی انتطامات کے لیے تعینات تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر دستی بم پھینکا جس سے ایف سی کے دو اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مستونگ میں ایک بیکری کے قریب دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے کوئٹہ ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔ مستونگ کے ضلعی پولیس افسر ملک ارشد کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک پٹاخہ پھینکا جس سے کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص زخمی ہوا۔ انھوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ | اسی بارے میں ہزارہ رہنما ہلاک، ہنگامہ آرائی شروع26 January, 2009 | پاکستان ڈیرہ بگتی:گیس پائپ لائن پر دھماکہ25 January, 2009 | پاکستان کوئٹہ میں فائرنگ سے دو ہلاک24 January, 2009 | پاکستان لائن تباہ، کوئٹہ کو گیس ترسیل متاثر23 January, 2009 | پاکستان ڈیرہ بگٹی، گیس لائن اڑا دی گئی21 January, 2009 | پاکستان جعفر ایکسپریس پر فائرنگ04 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||