ڈیرہ بگتی:گیس پائپ لائن پر دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے جبکہ مال منڈی میں ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا ہے لیکن کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس حکام کے مطابق لوٹی گیس فیلڈ سے پیر کوہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑایا گیا ہے۔ یہ پائپ لائن سوئی پلانٹ کی سمت جاتی ہے۔ دریں اثناء اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پراپنی تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ چارروز میں چوتھی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔ جمعہ کے روز ڈیرہ اللہ یار میں ایک اٹھارہ انچ قطر کی پائپ لائن کو تباہ کر دیا گیا تھا جس کی مرمت کا کام اتوار کی صبح تک جاری تھا۔ کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل مینیجر مشتاق صدیقی نے بتایا ہے کہ اس پائپ لائن سے گیس کی ترسیل دوپہر کے بعد شروع کر دی جائے گی۔ یہ پائپ لائن سبی کے راستے کوئٹہ آتی ہے۔ کوئٹہ زیارت اور دیگر مصافاتی علاقوں میں تین روز سے گیس کی شدید قلت ہے جہاں ایک طرف برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے اور دوسری طرف ہیٹر اور چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیرہ بگٹی شہر میں مال منڈی میں موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا ہے لیکن پولیس کے مطابق اس دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ | اسی بارے میں بالاچ مری کی برسی پر دھماکے20 November, 2008 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: جھڑپ میں دو ہلاک22 November, 2008 | پاکستان مسئلہ بلوچستان پر روڈ میپ تیار26 October, 2008 | پاکستان بلوچستان: کالعدم تنظیموں کے حملے14 September, 2008 | پاکستان بلوچستان، فوجی کارروائی اور بالاچ 21 November, 2008 | پاکستان سینیٹ: بلوچستان پالیسی پر تنقید25 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||