BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 February, 2009, 11:24 GMT 16:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اقوام متحدہ کا اعلیٰ اہلکار اغواء

اقوام متحدہ نے کوئٹہ میں اپنے اہلکار کے اغوا کی تصدیق کی ہے
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مغوی اہلکار کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں لیکن تاحال اس بارے میں پولیس کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

اس واقعہ کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کوئٹہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس خالد مسعود نے بتایا کہ پیر کی صبح یو این ایچ سی آر کے بلوچستان کے سربراہ جان سولیکی چمن ہاؤسنگ سکیم میں اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں چھوٹی گاڑی میں سوار نامعلوم افراد نے انھیں روکنے کی کوشش کی اور پھر فائرنگ کی جس سے ان کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ ڈرائیور کا نام سید ھاشم بتایا گیا ہے۔

خالد مسعود کے مطابق نامعلوم افراد یو این ایچ سی آر کے صوبائی سربراہ کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے ایک اور ملازم کو اغوا کیا گیا ہے لیکن ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

اس واقعہ کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں اور تمام راستوں پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما کی ہلاکت کے بعد کوئٹہ میں فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات ہے اور جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے وہاں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ناکے موجود تھے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے شہر میں ایف سی کی گاڑیاں جن میں بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں، گشت کر رہی ہیں اور جگہ جگہ گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔

چمن ہاؤسنگ سکیم میں زیادہ تر امیر افراد اور غیر ملکی رہائش پذیر ہیں۔ جان سولیکی امریکی شہری ہیں اور ان کی رہائش اور دفتر چمن ہاؤسنگ سکیم میں واقع ہے۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ کوئٹہ میں غیر ملکیوں کی سرگرمیاں دفاتر تک محدود کر دی گئی ہیں لیکن اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس طرح کے کوئی تحریری احکامات جاری نہیں ہو ئے ہیں۔

اسی بارے میں
کوئٹہ میں فائرنگ سے دو ہلاک
24 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد