اپنی ہی حکومت کے خلاف نعرہ بازی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب اسمبلی میں حزب اقتدار کی جماعت پیپلز پارٹی نے اپنی ہی حکومت کے خلاف واک آوٹ کیا اور نعرے بازی کی۔ پیپلز پارٹی صوبے کی مخلوط حکومت میں شامل ہے۔ اس کے اراکین اسمبلی اپنے ایک ساتھی ایم پی اے سے پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ فیصل آباد سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اسد معظم نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ گذشتہ مہینے مقامی پولیس نےان کے گھر میں زبردستی داخل ہوکرمبینہ توڑ پھوڑ کی اور آگ لگانے کی کوشش کی اور ان کی شکایت کے باوجود حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ پیپلز پارٹی کے اراکین نے احتجاجاً ایوان سے واک آوٹ کیا اور مسلم لیگ قاف نے ان کا ساتھ دیا۔اپوزیش لیڈر چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ صوبہ پولیس سٹیٹ بن کر رہ گیا ہے اور رکن اسمبلی تک کو انصاف نہیں ملتا۔ پیپلز پارٹی کے اسد معظم نے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر مبینہ بدسلوکی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی نہ ہوئی تو وہ تامرگ بھوک ہڑتال کردیں گے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کی مخلوط حکومت کا حصہ ہے اور سولہ کی کابینہ میں سے سات وزیر پیپلز پارٹی کے ہیں البتہ وزیر اعلی مسلم لیگ نون کے صدرشہباز شریف ہیں۔پیپلز پارٹی کے عہدیدار اور کارکن اکثر صوبے میں اپنے کام نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہیں اور اس معاملہ پر دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت میں مذاکرات بھی جاری رہتے ہیں۔ پیر کو ایوان سے واک آوٹ کی اطلاع ملنے پر پیپلز پارٹی کے سنئیر وزیر راجہ ریاض اسمبلی پہنچے اور انہوں نےاحتجاج ختم کرایا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایم پی اے کو یقین دلایا کہ مبینہ زیادتی ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔سپیکر نے یہ معاملہ خصوصی کمیٹی کے حوالے کردیاہے۔ | اسی بارے میں ’بلدیاتی نظام ختم نہیں ہونے دیں گے‘23 July, 2008 | پاکستان کمشنری نظام کی بحالی کا فیصلہ26 October, 2008 | پاکستان سندھ:کمشنریٹ نظام کی تیاریاں30 October, 2008 | پاکستان کسی سے اتحاد نہیں ہو گا: پرویز01 November, 2008 | پاکستان پنجاب: ڈویژنل کمشنر کا نظام بحال 13 November, 2008 | پاکستان چھوٹے جرائم، ضلعی افسران مجاز24 December, 2008 | پاکستان پنجاب، گورنر ناظمین کے ساتھ16 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||