’بلدیاتی نظام ختم نہیں ہونے دیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے میں بلدیاتی اداروں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی گئی ہے۔ بدھ کے روز اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سینیٹ کا اجلاس بھی جلد طلب کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے جو کہ پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی ادراوں اور سیاسی مخالفین بالخصوص پاکستان مسلم لیگ قاف سے تعلق رکھنے والے افراد کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے بارے میں ایک وائٹ پیپر شائع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی جماعت بلدیاتی اداروں کو ختم نہیں ہونے دے گی اور اس کا ہر سطح پر دفاع کرے گی۔ پرویز الہی نے کہا کہ راولپنڈی میں پنجاب میں بلدیاتی اداروں کا ایک کنونشن جلد طلب کیا جائے گا اس طرح ہر ضلع میں کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مسلم لیگ کی پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں قابل ذکر نمائندگی نہیں ہے اس لیے وہ ان اداروں کو ختم کرنے کے درپے ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے اور عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر سیاسی مخالفین کے خلاف کے خلاف مقدمے درج کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمراں اتحاد کی ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون پر عائد ہوتی ہے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی برامدات میں کمی کے علاوہ ملکی ذخائر بھی کم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے احتجاج کی کال بھی دیں گے۔ اس سے قبل راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے کے ناظمین کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کی طرف سے ان اداروں کے خلاف کاروائیوں پر غور کیا گیا۔ | اسی بارے میں ’مقدمات سیاسی انتقام کا نتیجہ‘18 July, 2008 | پاکستان مزدور فائرنگ،ایم پی اے زیرِحراست25 June, 2008 | پاکستان انتقام کی سیاست نہیں ہوگی: شہباز08 June, 2008 | پاکستان سندھ: رخ بدلتے سیاسی مقدمات21 April, 2008 | پاکستان پنجاب کے اشتہارات پر پابندی05 July, 2008 | پاکستان پنجاب: عدلیہ کی تنخواہوں میں اضافہ16 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||