BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 June, 2008, 10:53 GMT 15:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتقام کی سیاست نہیں ہوگی: شہباز

شہباز شریف
صدر مشرف کی آمریت اب آخری سانسیں لے رہی ہے: شہباز
مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے دوبارہ بطور وزیراعلٰی پنجاب انتخاب کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر نے اتوار کی شام ان سے حلف لیا۔ وہ تقریباً نو برس قبل بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کو بھی اسی عہدے پر فائز تھے جب اس وقت فوج کے سربراہ پرویز مشرف نے منتخب حکومت ختم کر کے ملک کا نظام سنبھال لیا تھا۔

وزیراعلیْ کی حلف برداری کے بعدگورنر نے پندرہ رکنی صوبائی کابینہ سے بھی حلف لیا۔

انتقام نہیں
ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔ ان لوگوں سے خود وقت نے انتقام لے لیا ہے اور اب وہ ماضی کا قصہ بن چکے ہیں
شہباز شریف

بطور وزیر حلف اٹھانے والوں میں پیپلز پارٹی کے راجہ ریاض، مسز نیلم جبار چودھری، تنویر اشرف کائرہ، اشرف خان سوہنا، حاجی احسان الدین قریشی، ڈاکٹر تنویر اسلام اور فاروق یوسف گھرکی جبکہ مسلم لیگ نون کے دوست محمد کھوسہ، رانا ثناء اللہ خان، میاں مجتبیْ، چودھری عبدالغفور خان، ملک اقبال چنڑ ، ملک ندیم کامران، ملک احمد علی اولکھ اور کامران مائیکل شامل ہیں۔ کابینہ میں شامل پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی اسحاق وزیراعظم کے ساتھ دورے پر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھا سکے۔

حلف برادری کی تقریب میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس کے دربار ہال میں موجود مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے وزیر اعظم نواز شریف کا نعرہ لگایا تو شہباز شریف نے ان کارکنوں کو ہاتھ کے اشارے سے ایسا کرنے سے روک دیا۔

اس سے قبل اتوار کو ہی پنجاب اسمبلی نے شہباز شریف کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب کیا تھا۔ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان یعنی وزیراعلٰی کے چناؤ کے لیے مسلم لیگ نون اور ان کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے شہباز شریف نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ ان کے مدمقابل کسی دوسری جماعت یا رکن اسمبلی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

شہباز شریف وزارت اعلٰی کے عہدے کے واحد امیدوار ہونے کی وجہ سے بلامقابلہ وزیراعلٰی منتخب ہوگئے۔اٹھاون سالہ شہباز شریف پنجاب کے اکیسویں وزیراعلٰی ہو نگے۔

انصاف کا کٹہرا
ماضی میں جن لوگوں نے سیاسی کارکنوں کوتشدد کا نشانہ بنایا ہے ان کے ساتھ کوئی غیر قانونی سلوک نہیں کیا جائے گا البتہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا
شہباز شریف
خیال رہے کہ مستعفی ہونے والے وزیراعلٰی پنجاب دوست محمد کھوسہ کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں پر مسلم لیگ نون کے رانا اقبال اور رانا مشہود احمد خان بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف کو رائے شماری کے دوران دو سو پینسٹھ ووٹ ملے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے جب شہباز شریف کی کامیابی کا اعلان کیا تو ایوان میں موجود ارکان اسمبلی نےنواز شریف اور بینظیر بھٹو کے حق میں نعرے لگائے۔

پنجاب اسمبلی میں حزب مخالف کی جماعت مسلم لیگ ق نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ ہونے پراس انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔ مسلم لیگ قاف نے اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور پنجاب اسمبلی کی عمارت کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا جسے’اپوزیشن چیمبر‘ کا نام دیا گیا۔

انتخاب کے بعد ایوان سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صدر مشرف کی آمریت اب آخری سانسیں رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ سالہ آمریت کے دور میں پاکستان میں مسائل کے انبار لگ گئے ہیں اور’ آٹھ سال وردری کا نعرہ لگانے والے اگر پانی کا نعرہ لگاتے تو آج حالات مختلف ہوتے‘۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالہ دور ملک کا بدترین دور تھا اور اس دوران سیاسی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جن لوگوں نے سیاسی کارکنوں کوتشدد کا نشانہ بنایا ہے ان کے ساتھ کوئی غیر قانونی سلوک نہیں کیا جائے گا البتہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے آرمی افسروں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں۔

نومنتحب وزیراعلیْ نے اعلان کیا کہ’ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔ ان لوگوں سے خود وقت نے انتقام لے لیا ہے اور اب وہ ماضی کا قصہ بن چکے ہیں‘۔ان کے بقول سیاسی انتقام ان کی اور ایوان کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد