BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 June, 2008, 00:52 GMT 05:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہباز کی اتوار کو حلف برداری

شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

شہباز شریف ضمنی انتخابات میں بھکر سے صوبائی اسمبلی کی نشت پی پی اڑتالیس پر بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے تھے۔

شہباز شریف کی بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف برداری کے بعد موجودہ وزیر اعلی سردار دوست محمد کھوسہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے اور شہباز شریف کو نیا وزیراعلی منتخب کیا جائے گا۔

اٹھارہ فروری دو ہزار سات کو ہونے والے عام انتخابات کے فوری بعد مسلم لیگ نون نے شہباز شریف کو پنجاب کا پارلیمانی لیڈر نامزد کیا تھا اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ضمنی انتخابات میں شہباز شریف کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے تک ایک عبوری وزیر اعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق سنیچر کے روز وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور اتوار کے روز شہباز شریف کو وزیراعلی منتخب کیا جائے گا۔ اتوار ہی کح شام کو وہ گورنر ہاؤس میں حلف لیں گے اور پیر کے روز صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

جمعرات کو مسلم لیگ نون نے اپنے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کو باضابطہ قائدِ ایوان نامزد کیا۔ ایوان وزیر اعلی میں ہونے والے اس اجلاس کے بعد پنجاب میں اتحادی جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے علاوہ ایم ایم اے اور مسلم لیگ فنکشنل کے اراکین صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ مشترکہ اجلاس میں شہباز شریف کی نامزدگی کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔

اجلاس کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں معمول کا بزنس ہوگا، تین قراردادیں پیش کی جائیں گی اور نو منتخب رکن شہباز شریف حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق سنیچر کے روز وزیراعلی کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور اتوار کے روز شہباز شریف کو وزیراعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔ اتوار ہی کی شام کو وہ گورنر ہاؤس میں حلف لیں گے اور پیر کے روز صوبائی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر پر ان کے تحفظات اور اعتراضات تھے جن کا وہ اظہار کر چکے ہیں اور اب اختلاف ختم ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی کا بلا مقابلہ رکن منتخب ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں رٹ درخواستیں دائر کی گئی جن پر عدالت نے انہیں اٹھارہ جون کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

سلمان تاثیرپنجاب کے نئے گورنر
’سیاسی جور توڑ کی ماہر کاروباری شخصیت‘
حکومت پنجاب لوگافسران کی فہرستیں
پنجاب میں سابقہ دور کے افسران کی فہرستیں تیار
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد