BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 February, 2009, 07:58 GMT 12:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ فائرنگ، ممبر امن کمیٹی ہلاک

فرقہ وارانہ قتل(فائل فوٹو)
ڈیرہ اسماعیل خان ماضی میں فرقہ وارانہ وارداتوں کا نشانہ بن چکا ہے(فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ڈیرہ امن کمیٹی کے ممبر کو ہلاک کر دیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کو ڈیرہ شہر میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے منور حسن شاہ کو فائرنگ کر کے اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس گھر لوٹ رہے تھے۔

پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ منور حسن شاہ نواحی علاقے کوٹلہ سیداں کے رہائشی اور ڈیرہ امن کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔

پولیس اہلکار کےمطابق اس واقعہ کے کچھ دیر بعد کلاں بازار میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقبول حسین نامی شخص کو شدید زخمی کر دیا جنہیں تشویشناک حالت میں ڈیرہ سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں واقعات کے بعد پولیس نے ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں تلاشی کا عمل شروع کیا ہے لیکن تاحال کی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈیرہ شہر کے داخلی خارجی راستوں میں ناکے بھی لگائے ہیں اور مشکوک لوگوں کو روکا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان فرقہ وارانہ لحاظ سے انتہائی حساس ضلع ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران یہاں کئی بار مسلکِ تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملے ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد