ڈیرہ، دھماکے میں پانچ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل میں پولیس کے مطابق سائکل میں نصب ایک بم کے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈیرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ طاقتور دھماکہ پیر کو ڈیرہ سرکیولر روڈ پر ٹاؤن کمیٹی حال کے سامنے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بم ایک سائکل میں نصب تھا جو پہلے سے نامعلوم افراد نے ٹاون کمیٹی چوک میں رکھی تھی۔ پولیس اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عام راہ گیر شامل ہیں۔ مزید تفتیش کے لیے سائیکل کے ٹکڑوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں چند سائکل رکشے اور دوکانوں کے سامنے رکھا ہوا کچھ سامان تباہ ہوگیا ہے لیکن عمارتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اس سے پہلے بھی ڈیرہ اسماعیل میں بم دھماکے اور خودکش حملے ہوچکے ہیں جس میں بظاہر سکیورٹی اہلکار یا اہل تشیع کے لوگ نشانہ تھے۔ لیکن یہ پہلی بار ہے کہ ایک عام چوک میں دھماکہ کیاگیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ04 January, 2009 | پاکستان ڈی آئی خان،جنازے پرحملہ 8 ہلاک21 November, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل، صحافی پر حملہ24 November, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسمعیل خان کبھی پھولوں کا سہرا تھا23 November, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان مزید تین ہلاک29 October, 2008 | پاکستان ڈیرہ بگٹی دھماکہ: دو ہلاک 4 زخمی19 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||