ڈیرہ اسماعیل خان مزید تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارنہ فسادت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شیعہ مسلک سے تعلق رکنے والے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کہنا ہے کہ شہر سے تقریباً بیس کلومیٹر دور درابن کلاں روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ٹریکٹر پر فائرنگ کرکے اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں قلب حسین، منیرحسین اور رضوان حیدر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق کوٹلی سیداں سے ہے۔ جہاں پہلے بھی شیعہ مسلک کے لوگوں پر حملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ایف سی اور پولیس کی نفری میں اضافہ کردیاگیا ہے اور ڈیرہ سرکلر روڈ پر پولیس نے گشت شروع کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سنی شیعہ فسادت کے لحاظ سے انتہائی حساس ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران ایک دوسرے پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس واقعہ سے دو دن پہلے ایسے ہی حملوں میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں ڈی آئی خان دھماکہ، ایک ہلاک17 September, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان میں حالت کشیدہ20 August, 2008 | پاکستان خودکش حملے میں اٹھائیس ہلاک19 August, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان میں ایک شخص قتل29 June, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ 11 May, 2008 | پاکستان ڈیرہ آئی خان میں خود کش حملہ29 January, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ15 February, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ تناؤ10 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||