ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں سات افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار اور ایک صحافی سمیت دو عام شہری شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں کو ڈیرہ ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خودکش حملے کا واقعہ ملتان روڈ پر واقع پولی ٹیکنیک کالج کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک خودکش حملہ آور نے پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ کر دیا۔ مقامی پولیس افسر نے بی بی سی اردو کو بتایا ہے کہ جس جگہ حملہ ہوا وہاں اس واقعے سے کچھ دیر قبل ایک ہلکی نوعیت کا دھماکہ ہوا تھا اور جب پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو خودکش حملہ آور نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو فرقہ وارانہ لحاظ سے حساس شہر تصور کیا جاتا ہے اور محرم الحرام کے حوالے سے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جن کے تحت بنوں اور دیگر مقامات سے تین ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ اسماعیل خان مزید تین ہلاک29 October, 2008 | پاکستان ڈیرہ ’خودکش حملہ آور گرفتار‘ 12 December, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسمعیل خان کبھی پھولوں کا سہرا تھا23 November, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان،جنازے پرحملہ 8 ہلاک21 November, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان حملہ، الزام لشکر پر22 November, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان دھماکہ، ایک ہلاک17 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||