BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 December, 2008, 13:40 GMT 18:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ ’خودکش حملہ آور گرفتار‘

ڈیرہ
حملہ آور کو مسجد کے دروازے سے گرفتار کیا گیا
صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے شہر کی ایک مسجد سے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو بارودی جیکٹ اور دیگر مواد سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل سے بتایا جاتا ہے۔ اس کا نام شکیل ولد جمال حسن اور تعلق آفریدی قبائل سے ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ایک افسر اسداللہ مروت نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی نماز کے دوران شہر میں واقع لاٹو فقیر مسجد کے دروازے میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ مسجد کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

اسداللہ مروت کے مطابق مسجد کے دروازے میں دو پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے کہ مسجد کے چوکیدار نے ان کو بتایا کہ یہ شخص مشکوک ہے جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کو پیھچے سے پکڑ کر اس کے ہاتھوں کو نیچے چھوڑنے نہیں دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور کی خودکش جیکٹ کو پولیس نے موقع ہی پر اتار دیا۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، پستول اور ایک دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار کے بقول حملہ آور نے دھماکہ کرنے کے لیے اپنے جسم کے آگے اور پیھچے دو بٹن نصب کیے تھے لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اس کا ہاتھ بٹن تک پہنچنے سے پہلے ہی اسے قابو کر لیا۔

ایک عینی شاہد محمد ثقلین نے بی بی سی کو بتایا کہ پہلی رکعت میں یہ واقع پیش ہوا جس کے بعد مسجد میں کھلبلی مچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور اٹھارہ یا انیس سالہ نوجوان تھا جس کی چھوٹی چھوٹی مونچھیں بھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نمازیوں نے حملہ آور کو سخت مارا پیٹا لیکن پولیس اہلکاروں نے اس کو بچا لیا۔

حکام کے مطابق حملہ آور کا ہدف یقینی طور اہل تشیع کا مسجد تھا۔ اس سے پہلے بھی اہل تشیع والوں پر خودکش اور دیگر بم حملے ہوچکے ہیں جس میں کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد