پشاور، امام بارگاہ دھماکہ سات زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک امام بارگاہ میں بم دھماکے سے امام بارگاہ کے متولی اور ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شام شہر کے مصروف علاقے ہشت نگری میں پولیس تھانہ کے قریب پیش آیا۔ سرحد پولیس کے سربراہ ملک نوید خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ دھماکہ امام بارگاہ کے اندر پیش آیا جس میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سات افراد زخمی ہوئے جن میں امام بارگاہ کے متولی کمال شاہ کے علاوہ ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے سے امام بارگاہ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اردگرد واقع عمارتوں اور گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں بہت کم تعداد میں لوگ موجود تھے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد اعلٰی پولیس اہلکار موقعے پر پہنچے اور سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واقعہ کے بعد پشاور شہر میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ تقریباً تین دن قبل صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ڈیرہ اسمعیل خان میں ایک جنازے پر مبینہ خودکش حملے میں ایک فرقہ کے دس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں خودکش حملے میں اٹھائیس ہلاک19 August, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان میں پیش امام قتل30 May, 2008 | پاکستان کُرم: فرقہ وارانہ تشدد، 26 ہلاک13 April, 2008 | پاکستان جھنگ سے تین شدت پسند گرفتار27 February, 2008 | پاکستان پشاور دھماکہ: مزید دو زخمی دم توڑگئے18 January, 2008 | پاکستان امام بارگاہ:خود کش حملہ، 10ہلاک17 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||