جھنگ سے تین شدت پسند گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب پولیس نے ضلع جھنگ سے تین مبینہ شدت پسند گرفتار کرنے اور ان سے خود کش حملوں میں استعمال ہونے والی جیکٹیں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تینوں ملزمان کو جھنگ کے نواحی علاقے شورکوٹ سے پولیس نے حراست میں لیا ہے اور ان کا تعلق ایک کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے تین خود کش جیکٹیں اور دھماکہ خیز مواد کے علاوہ کچھ کیمیکل بھی برآمد ہوا ہے جسے جانچ کے لیے لاہور بھیجوایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس شورکوٹ پرویز ترین کےمطابق ایک ملزم غلام شبیر کبیر والا کا رہائشی ہے اور ملتان میں ہونے والے چند فرقہ وارانہ پر تشدد واقعات میں مطلوب تھا۔جبکہ دیگر دو امیر گجر اور رمضان جھنگ کے رہائشی ہیں اور پولیس کو ان کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں مل سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ایک ٹارگٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے جس میں سرفہرست ضلع جھنگ کی بعض ایسی سیاسی شخصیات کے نام ہیں جو عقیدے کے لحاظ سے شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔ لاہور پولیس نے بھی کل اسی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ شدت پسند گرفتار کیے تھے۔ | اسی بارے میں پشاور صرف چالیس کلومیٹر26 January, 2008 | پاکستان کور کمانڈر پر حملہ، ملزم کا ریمانڈ 31 January, 2008 | پاکستان بینظیر قتل کیس، مزید دو گرفتاریاں07 February, 2008 | پاکستان ’حملے کیلیےقاری سیف کی خدمات‘12 February, 2008 | پاکستان قاری سیف اللہ: جو ہمیشہ بچتے رہے 13 February, 2008 | پاکستان لاپتہ افراد کی بازیابی کی اپیل22 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||