کور کمانڈر پر حملہ، ملزم کا ریمانڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی پولیس نے لانڈھی میں مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان قاسم طوری اور عابد کا جمعرات کی دوپہر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے انتظامی جج خواجہ نوید احمد سے سات دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ تفتیشی پولیس نے عدالت سے گذارش کی کہ ملزمان سے منصوبہ بندی اور ساتھیوں کے بارے میں تفتیش کرنی ہے اور مزید اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو سات فروری تک پولیس کے حوالے کر دیا۔ جسٹس خواجہ نوید احمد کےمعلوم کرنے پر ملزمان نے بتایا کہ پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔جج نے پولیس کو ایسا نہ کرنے کے لیے کہا۔ اس سے قبل ملزمان کے سر چادروں سے ڈھانپ کر سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم عابد کا کہنا تھا کہ ان پر الزام بے بنیاد ہیں اور انہیں دو روز قبل ایک بس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ لانڈھی میں دو روز قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان جنید، عبداللہ اور نامعلوم شخص کی لاش لینے کے لیے لواحقین نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ یہ لاشیں ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں۔ ادھر بی بی سی کو نامعلوم مقام سے ایک شخص نے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ کراچی پولیس کا دعویٰ غلط ہے کہ لانڈھی میں مقابلے میں عبداللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ شخص خود کو عبداللہ بتا رہا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس نے اس کے ساتھیوں کوگرفتار کیا ہے۔ یاد رہے کہ منگل کو چار گھنٹے جاری رہنے والے پولیس مقابلے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کور کمانڈر حملہ کیس کے مفرور ملزم قاسم طوری اور طیب داد سمیت چار مشتبہ ملزمان اور چار خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے بھاری اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں شدت پسند تنظیم کے رہنما گرفتار30 January, 2008 | پاکستان کراچی میں پولیس مقابلہ، پانچ ہلاک29 January, 2008 | پاکستان مشرف پر حملہ: ملزمان کی اپیل 29 January, 2008 | پاکستان مشرف حملہ سازش، تین کو عمر قید15 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||