BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 January, 2008, 11:10 GMT 16:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف پر حملہ: ملزمان کی اپیل

پرویز مشرف پر ایک حملے کی فائل فوٹو
صدر مشرف پر ایک حملے کے بعد جائے حادثہ سے ایک گاڑی اٹھا کر لے جائی جا رہی ہے
سندھ ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کی سازش کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے تین ملزمان کی اپیل منگل کو سماعت کے لیے منظور کی ہے۔

ملزمان محمد عمران، محمد حنیف اور محمد اشرف کو کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اس سال پندرہ جنوری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ اسی مقدمہ میں ملوث تین دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا۔

ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف گزشتہ ہفتے ان کے وکیل عبدالوحید کٹپر نے سندھ ہائی کورٹ اپیلٹ بینچ میں اپیل داخل کی تھی جسے منگل کو عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے تاہم آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم جہادی تنظیم حرکت المجاہدین العالمی سے ہے اور انہوں نے پرویز مشرف کی ’افغان پالیسی‘ سے اختلاف کر تے ہوئے حرکت المجاہدین العالمی کے نام سے ایک تنظیم بنائی تھی۔

انہوں نے چھبیس اپریل سن دو ہزار دو کو پرویز مشرف کو اس وقت قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جب وہ صدارتی ریفرنڈم کے سلسلے میں کراچی آئے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اس سلسلے میں شاہراہ فیصل پر بارود سے بھری گاڑی کھڑی کی تھی اور اسے اس وقت دھماکے سے اڑانے کا پروگرام بنایا

صدر مشرف پر ایک حملے کے بعد جائے حملہ پر قانون نافذ کرنے والے اہلکار

تھا جب پرویز مشرف کی گاڑی وہاں سے گزرتی لیکن عین موقع پر فنی خرابی پیدا ہوجانے کے باعث بم پھٹ نہیں سکا جس کی وجہ سے منصوبہ ناکام ہوگیا۔

خصوصی عدالت نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کرنے پر ملزمان کو سزا سنائی تھی۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا اور پولیس نے تشدد کرکے ان سے اقبال جرم کے بیانات پر دستخط کرائے لہذٰا ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اسی بارے میں
کمانڈو سمیت 5 کو سزائے موت
26 August, 2005 | پاکستان
قتل کی سازش پر دس سال سزا
18 October, 2003 | پاکستان
’پانچ بم استعمال کیے گئے‘
16 December, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد