BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 May, 2008, 20:44 GMT 01:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈی آئی خان میں پیش امام قتل

ڈیرہ اسماعیل خان (فائل فوٹو)
ڈیرہ اسماعیل خان میں چند روز پہلے ہی ایک یونین کونسل ناظم کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا
صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک مسجد کے پیش امام کو ہلاک کردیا ہے۔

ہلاک ہونے والا پیش امام وانا کا رہائشی تھا اور اس کا تعلق اہل سنت سے بتایا جاتا ہے۔

چھاؤنی تھانے کے سربراہ صلاح الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کو رات نو بجے کے بعد عیدہ گاہ میں واقع مسجد کے پیش امام کو اس وقت دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ ہلاک کردیا جب وہ عشاء کی نماز پڑھ کر مسجد کے قریب ایک گھر کے مہمان خانے میں کھانا کھا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق پیش امام کا نام حافظ لقمان ہے اور جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بھی بظاہر ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری فرقہ وارنہ کارروائیوں کی ایک کڑی معلوم ہوتی ہے۔ تھانے کے سربراہ کے مطابق پولیس نے ڈیرہ شہر میں جگہ جگہ تلاشی کا عمل شروع کیا ہے لیکن کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ شہر میں گزشتہ دو ہفتوں سے ایف سی اور پولیس کی نفری میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ ڈیرہ شہر اور سرکلرروڈ پر بھی گشت جاری تھا۔ ایف سی اور پولیس کی شہر میں داخل ہونے تمام راستوں میں جگہ جگہ ناکے بھی موجود ہیں۔

یادرہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان فرقہ وارانہ تشدد کے لحاظ سے انتہائی حساس ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک دوسرے پر حملوں میں سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔اور دو دن تک ڈیرہ شہر مکمل طور بند ہوگیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد