ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ تشدد کے ایک اور واقعہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک یونین کونسل نائب ناظم کو ہلاک اور ان کے دو رشتہ دار وں کو شدید زخمی کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والا نائب ناظم کا تعلق اہل سنت سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعات پیر کی صبح پیش آنے والے اس واقعہ کی کڑی ہیں جس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے سربراہ عبدالغفار قیصرانی نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو رات نو بجے کے قریب سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے یونین کونسل ڈیوالہ کے نائب ناظم طارق جمیل پر اس وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جب وہ گھر کے سامنے چوک میں اپنے قریبی رشتہ داروں سے بات چیت میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے نائب ناظم ہلاک اور ان کے دو قریبی رشتہ دار شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں سول ہسپتال ڈیرہ میں داخل کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے سربراہ نے کہا کہ اس واقعہ سے دو گھنٹے پہلے شہر میں سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص پر بھی حملہ ہوا تھا لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد مقامی بازار غیر اعلانیہ طور پر بند ہوگیا اور اکثر لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ اس کے علاوہ مشن ہسپتال کے سامنے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی تھی جنہوں نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ تازہ ترین فرقہ وارانہ قتل و غارت کے بعد ڈیرہ شہر میں ایک بار پھر ایف سی اور پولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ڈیرہ شہر اور ڈیرہ سرکلر روڈ پر سکیورٹی اہلکاروں نےگشت شروع کر دیا ہے اور پولیس شہر کے داخلی راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگا رہی ہے۔ یاد رہے ڈیرہ اسماعیل خان سنی شیعہ فسادت کے لحاظ سے انتہائی حساس ہے اور گزشتہ سال اپریل میں سنی شیعہ فسادت کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ایک مہینے تک کرفیو لگایا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ ہلاک26 May, 2008 | پاکستان ڈیرہ آئی خان میں خود کش حملہ29 January, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ15 February, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ تناؤ10 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ 11 May, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان: دو چینی اغوا09 October, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||