شرپسندوں کو گولی مارنے کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز پرتشدد واقعات کے بعد پولیس کو دہشت گردی کی کارروائی کرنے والے کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے شہر اور مضافاتی علاقوں سے مبینہ طور پر ستائیس مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پرتشدد واقعات کے بعد شہر میں منگل کے روز بھی حالات کشیدہ رہے اور پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے ایک افسر صلاح الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ دہشت گردی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے بنائے گئے پلان کے بعد شہر میں بکتر بند گاڑیوں کا گشت شروع ہوگیا ہے۔ جبکہ امام بارگاہوں اور مساجد پر پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پرتشدد واقعات کے بعد ایف سی اور پولیس نے ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ ان کے مطابق دین پور اور بستی درکھان سے ستائیس مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ کچھ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات پر قابو پانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس افسر صلاح الدین نے کہا کہ شہر میں اہم مقامات، چوراہوں، داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ اس کے بعد رات نو بجے کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈیوالہ کے نائب ناظم طارق جمیل کو اس وقت ہلاک کردیا تھا جب وہ اپنے گھر کے سامنے چوک میں اپنے قریبی رشتہ داروں سے بات چیت میں مصروف تھے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پانچ ہلاک26 May, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ قتل26 May, 2008 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ 11 May, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان میں’فرقہ وارانہ قتل‘03 December, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان میں فرقہ وارانہ قتل26 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||