ڈی آئی خان:فائرنگ سےڈاکٹر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے چائلڈ سپیشلسٹ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ سٹی تھانہ کے انچارج عبدالحئی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ بدھ کی رات آٹھ بجے ڈاکٹر زہد اللہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ حملے کے بعد موٹرسائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ان کے مطابق پولیس نے اطلاع ملتے ہی پورے شہر کی ناکہ بندی کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے حفاظتی انتظامات کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں فوری طور پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائدکردی ہے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو صبح دس بجے ڈاکٹر زہد اللہ کی نمازجنازہ کوٹلی امام میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور کوٹلی امام کے چاروں اطراف میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ اس سے قبل اپریل کے آغاز میں فرقہ وارانہ فسادات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ڈیرہ شہر میں ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی دو ماہ سے زائد عرصے تک رہی تھی تاہم مولانا فضل الرحمن کے مطالبہ پر یہ پابندی ہٹادی گئی تھی۔ | اسی بارے میں ڈیرہ غازی خان:بم دہماکہ دو زخمی14 August, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسمعیل خان: تین افراد ہلاک25 April, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ تناؤ10 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان: شیعہ تاجر ہلاک09 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ آئی خان میں خود کش حملہ29 January, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل، تھانے پر حملہ24 June, 2004 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان: دو چینی اغوا09 October, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||