’تحقیقات سے کشیدگی کم ہوگی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ممبئی دھماکوں کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے پر پاکستان اور ہندوستان میں کشیدگی کم ہوگی۔ یہ بات انہوں نے سنیچر کو اپنے آبائی شہر ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے نے ممبئی دھماکوں کے بارے میں اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور اب وزرات قانون اس کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزرات قانون کی رائے کے بعد اس رپورٹ کو وزرات خارجہ کو بھجوایا جائے گا اور پھر سفارتی چینل کے ذریعے بھارت کو تحقیقاتی رپورٹ کے بارے میں بتایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ممبئی دھماکوں کی رپورٹ جب سامنے آئے گی اور اس کے بارے بھارت کو بتایا جائے گا تو بھارت پر پاکستان کی نیک نیتی واضح ہوجائے گی۔ ایک سوال پر پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ جلد از جلد جامع مذاکرات شروع کیے جائیں لیکن ان کے بقول حقیقت یہ ہے کہ جامع مذاکرات کی طرف آنے سے پہلے دنیا اور ہندوستان یہ چاہے گا کہ ممبئی دھماکوں پر کوئی کارروائی کی جائے جس سے ان کا اعتماد بحال ہو اور پاکستان ایسا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ڈرون حملوں نے کے بارے میں کہا کہ امریکہ میں اوباما انتظامیہ نے باگ ڈور سنبھال لی ہے اور اس خطے کے لیے ایک خصوصی ایلچی مقرر کئے گئے ہیں جن سے ان کی جلد ہیں جرمنی میں ملاقات ہوگی اور اس ملاقات میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے کیونکہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو اس وقت صدر پرویز مشرف اور حامد کرزئی کے درمیان تعلقات خاصے کشیدہ تھے لیکن بقول ان کے اب تعلقات میں خوش گوار تبدیلی آئی ہے۔ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے بارے میں سوال پر وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سے بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے خاصی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون چار فروری کو پاکستان آرہے ہیں اور انہیں یہ توقع ہے کہ سیکریٹری جنرل اس دورہ میں بینظر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے کمشین کا اعلان کریں گے جو بقول ان کے عوام کے لیے ایک مثبت پیغام ہوگا ۔ |
اسی بارے میں ممبئی: پاکستانی تحقیقات مکمل31 January, 2009 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||